ریاست کے مستقل مالکان 72 سال پہلے بننے والے ملک پر تجربات سے ہرگز نہیں اکتاتے، سو وہ اس پر مسلسل تجربات کیے جا رہے ہیں۔ مشکل یہ ہے کہ نہ تجربات کرنے والے تجربات سے تھکتے ہیں اور نہ کوئی تجربہ کامیاب ہوتا ہے۔ تجربہ گاہ البتہ سکڑتی جا رہی ہے۔ دُم تو سیدھی نہیں ہو رہی لیکن اب نلکی ٹیڑھی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ یہی صورتحال ڈیڑھ سال قبل لائی گئی اس سیاسی بساط کی ہے جو چل نہیں پا رہی۔