وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے چینی کی قیمتوں سے متعلق انکوائری کمیشن کو دیے گئے اپنے بیان پر درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معاشی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے متعلق حقائق نہیں چھپائے۔ اسد عمر نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا، 'کمیشن ارکان شاید سمجھ رہے ہیں کہ معاشی رابطہ کمیٹی کے منٹس میں ردو بدل کیا گیا لیکن ایسا بالکل بھی نہیں۔'